انڈونیشیا میں عہدے داروں نے کہا ہے کہ ایک چھوٹا طیارہ جس میں 18 افراد سوار تھے جزیرہ سماٹرا پر ایک پہاڑی علاقے میں گز کر تباہ ہو گیا ہے۔
اسپین میں تیار کیا گیا کاسا 212 ساخت کا طیارہ جمعرات کو شمالی سماٹرا سے پرواز بھرنے کے بعد قریب واقع صوبہ آچے جا رہا تھا جب اس کا زمین پر موجود حکام سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
عہدے داروں نے بتایا کہ حادثے سے کچھ وقت قبل طیارے کے عملے نے ہنگامی پیغام بھیجا تھا۔
ہنگامی اور امدادی اداروں کے اہلکار طیارہ کا ملبہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
جزیرہ نما انڈونیشیا میں فضائی اور سمندری حادثات عام ہیں، اور حکام بیشتر واقعات کا زمہ دار حفاظتی ہدایات پر مکمل عمل درآمد نا ہونے کو ٹھہراتے ہیں۔