رسائی کے لنکس

انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے دس افراد ہلاک


انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے دس افراد ہلاک
انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے دس افراد ہلاک

مشرقی انڈونیشیا میں پیر کے روز ایک مسافر کشتی ڈوبنے سے کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ 16 کو بچا لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ جزیرہ فلورس کے قریب پیش آیا اور کشتی میں سوار تقریباً 60 مسافروں میں سے لاپتہ ہونے والے 30 افراد کی تلاش جاری ہے ۔ مقامی پولیس کے سربراہ نے بتایا ہے کہ کشتی بلند لہروں کے باعث الٹی۔

17ہزار جزیروں پر مشتمل انڈونیشیا میں کشتیاں آمدورفت کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ذریعہ ہیں اور مطلوبہ حفاظتی اقدامات نا ہونے اور کشتیوں پر گنجائش سے زائد افراد کے سوار ہونے کے باعث یہاں اکثر حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG