رسائی کے لنکس

امریکہ میں غیر قانونی انڈونیشی عیسائیوں کو سیاسی پناہ دلانے کا بل


ایک امریکی سینیٹر نے ایک بل پیش کیا ہے جس میں امریکہ میں آباد انڈونیشی عیسائیوں کواپنے وطن میں مذہبی طورپر ہراساں کیے جانے کی بنیادوں پر سیاسی پناہ کی درخواست کا اہل قرار دینے کے لیے کہا گیا ہے۔

سینیٹر فرینک لیٹن برگ کی جانب سے پیش کردہ اس بل کا مقصد ان ہزاروں انڈونیشی عیسائیوں کی مدد کرنا ہے جن میں سے اکثر 1996ء اور 2003ء کے دوران سیاحتی ویزے پر امریکہ آئے تھے۔

انڈونیشیا میں اس عرصے کے دوران مذہبی بنیاد وں پر ہراساں کرنے کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہواتھا اور انتہاپسندوں نے ایک ہزار سے زیادہ گرجا گھروں کو تباہ کردیاتھا۔

انڈونیشی تارکین وطن کی اکثریت نیوجرسی، نیویارک اور نیو ہمپشائر کی ریاستوں میں مقیم ہیں اور ان میں سے اکثر کو سیاسی پناہ کی درخواست کی تاریخیں گذر جانے کے بعد امریکہ سے نکالنے جانے کے خطرے کا سامنا ہے۔

سینیٹر لیٹن برگ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ان کے اس اقدام کا مقصد غیر قانونی انڈونیشی عیسائیوں کو ملک سے نکالنے کے عمل اتنی مدت کے لیے تک التوا میں ڈالنا ہے جس میں مذکورہ افراد سیاسی پناہ کے لیے درخواست دے سکیں اور ان کی درخواستوں پر کارروائی شروع ہوجائے۔

XS
SM
MD
LG