رسائی کے لنکس

انڈونیشیا: مٹی کا تودہ پھسلنے سے پانچ افراد ہلاک، 60 لاپتا


انڈونیشیا کی پولیس نے کہا ہے کہ مرکزی جزیرے جاوا میں مٹی کا ایک تودہ گرنے سے چائے کے باغ کا ایک حصہ دب گیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور کم ازکم 60 لاپتا ہوگئے ہیں۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ مٹی کا تودہ گرنے کا یہ واقعہ کئی دن کی موسلادھار بارش کے بعد پیش آیا۔

انڈونیشیا میں شدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے عام طورپر بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے واقعات پیش آتے ہیں۔ آج کل یہ ملک شدید بارشوں اور بڑے پیمانے پر سیلابوں کی لپیٹ میں ہے۔

XS
SM
MD
LG