رسائی کے لنکس

انڈونیشیا: طیارے کا ملبہ جمع کرنے کی کوششیں جاری


انڈونیشیا میں امدادی کارکن پراسرار طور پر گر کر تباہ ہونے والے روسی طیارے کا ملبہ جمع کرنے کے لیے ایک دور افتادہ آتش فشاں کے قریب اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ہفتہ کو دارالحکومت جکارتا میں لاشوں کے ٹکڑوں سے بھرے مزید بیگ پہنچائے گئے ہیں جب کہ نسبتاً صاف موسم کے باعث کارکن ماؤنٹ سالاک پر ملبے کی تلاش اور امدادی کارروائیوں کو وسعت دے رہے ہیں۔ امدادی ٹیموں کی معاونت کے لیے ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔

کارکنوں کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے سے مدد حاصل کرنا پڑے گی۔

جس اسپتال میں لاشوں کی باقیات لائے جا رہے ہیں اس کے باہر موجود لواحقین میں کچھ اب بھی اس امید کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں کہ ان کے پیارے شاید زندہ ہی مل جائیں۔

حکام کے مطابق بدھ کو ہونے والے اس حادثے میں جہاز پر سوار تمام افراد بظاہر ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ روسی مسافر طیارہ ماؤنٹ سالاک کی ایک عمودی چٹان سے آٹھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹکرا کر تباہ ہوا۔

XS
SM
MD
LG