رسائی کے لنکس

انڈونیشیا: ہڑتال کے دوران فائرنگ سے ایک کان کن ہلاک


انڈونیشیا: ہڑتال کے دوران فائرنگ سے ایک کان کن ہلاک
انڈونیشیا: ہڑتال کے دوران فائرنگ سے ایک کان کن ہلاک

مزدور یونین کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ امریکی کمپنی فری پورٹ میک مورن کے زیر استعمال سونے اور تانبے کی کان کے ہڑتال کرنے والے ملازمین پر انڈونیشیا کی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک کان کن ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

عہدے داروں نے بتایا کہ مشرقی صوبے پاپوا میں گراسبرگ کان پر یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 1,000 مزدوروں نے سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ شروع کر دیا۔

کان کن تنخواہ میں اضافے کے اپنے مطالبے کے حق میں 15 ستمبر سے ہڑتال پر ہیں، اور گراس برگ کان کے ملازمین کی رواں سال کے دوران یہ دوسری ہڑتال ہے۔

اس سے قبل گراس برگ کان کے ملازمین جولائی میں کم اجرت اور یونین کے عہداروں کی معطلی کے باعث آٹھ روزہ ہڑتال کر چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG