اتوار کی صبح وسطی انڈونیشیا کے ایک آتش فشاں نے لاوہ اگلنا شروع کردیا ہے گیا لیکن اس سے آبادی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سولاوسی جزیرے پر ماؤنٹ سوپوتان میں اس آتش فشاں کے پھٹنے سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔
حکام کے مطابق آتش فشاں کے نزدیک واقع دیہات خطرے سے باہر ہیں اور یہاں سے آبادی کے فوری انخلا کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
سوپوتان سولاوسی کے متحرک آتش فشانوں میں سے ایک ہے اور آخری بار اس سے 2008ء میں لاوہ نکلا تھا۔ لیکن اُس وقت بھی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں تھیں۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1