رسائی کے لنکس

آتش فشاں کی راکھ سے فضائی آمدورفت متاثر


آتش فشاں کی راکھ سے فضائی آمدورفت متاثر
آتش فشاں کی راکھ سے فضائی آمدورفت متاثر

چلی میں آتش فشاں سے خارج ہونے والی راکھ کے بادل کی وجہ سے نیوزی لینڈ کی فضائی حدود میں طیاروں کی آمدورفت متاثر ہو رہی ہے۔

آسٹریلیا کی قومی ائیر لائن ’کنٹاس ائیرویز‘ نے نیوزی لینڈ سے اُڑنے اور یہاں اُترنے والی 22 پروازیں منسوخ کر دی ہیں، جب کہ نیوزی لینڈ کے ساؤتھ آئی لینڈ میں بھی آٹھ پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

نسبتاً کم کرائے کی پیشکش کرنے والی آسٹریلیا کی ایئر لائن ’جیٹ اسٹار‘ نے بھی ساؤتھ آئی لینڈ جانے والی اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

نیوزی لینڈ کی قومی ائیر لائن ’ائیر نیوزی لینڈ‘ نے اپنی کوئی بھی پرواز منسوخ یا موخر کرنے کے بجائے طیاروں کو راکھ کی زد میں آنے سے محفوظ رکھنے کے لیے فضائی راہداریوں اور جس اونچائی پر طیارے پرواز کرتے ہیں اُس میں تبدیلی کرکے آمدورفت جاری رکھی ہے۔

آتش فشاں سے خارج ہونے والی راکھ کے باعث جنوبی امریکہ میں بھی متعدد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG