اسرائیل کا وہ مقام جہاں سات اکتوبر کو سب سے زیادہ لوگ مارے گئے
سات اکتوبر 2023 کی صبح فلسطینی عسکری گروپ حماس نے اسرائیل میں جن مقامات پر حملے کیے تھے ان میں سے ایک نووا میوزک فیسٹیول تھا جہاں 350 سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ نیلوفر مغل آپ کو اسی مقام پر لے جا رہی ہیں جہاں اب ایک میموریل بنایا گیا ہے۔ غزہ جنگ کا آغاز سات اکتوبر2023 کو اس وقت ہوا تھا جب فلسطینی تنظیم حماس نے جنوبی اسرائیل پر دہشت گرد حملہ کیا تھا۔ امریکہ اور بعض یورپی ممالک حماس کو دہشت گرد قرار دے چکے ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق اس حملے میں 1200 افراد ہلاک اور 250 کو یرغمال بنایا گیا تھا۔ اسرائیل سمجھتا ہے کہ غزہ میں موجود لگ بھگ 90 یرغمالوں میں سے ایک تہائی کی موت ہو چکی ہے۔ حماس کے حملے کے جواب میں اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی جنگ میں حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 47 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
مزید ویڈیوز
-
فروری 18, 2025
پاکستانی اسٹوڈنٹس امریکہ میں کون سی اسکالر شپس لے سکتے ہیں؟
-
فروری 18, 2025
پاکستان: آئی سی سی ایونٹ کے انعقاد میں 29 سال کیوں لگ گئے؟
-
فروری 18, 2025
مہا کمبھ میلے میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیسے کیا جا رہا ہے؟
فورم