واشنگٹن میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں مندوبین کی توجہ اس موذی مرض کی روک تھام کے سلسلے میں نئی تحقیق کے نتائج اور اس مہم میں شراکت داری کے موضوعات پر مرکوز ہے
ہر دوسال کے بعد منعقد ہونے والی اس کانفرنس کے دوسرے روز یعنی پیر کو وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے اس عزم پر قائم ہے کہ انسان نسلیں ایڈز سے محفوظ ہوں۔
ان کا کہناتھا کہ امریکہ ایڈز کے خلاف اس مہم کے لیے درکار وسائل کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔
اتوار کے روز کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں دنیا بھر کی حکومتوں پر زور دیا گیاتھا کہ وہ اپنے بجٹ کے مسائل کے باوجود ایڈز کے خلاف جنگ کے پروگراموں کے لیے فنڈز کی فراہمی جاری رکھیں۔
اقوام متحدہ کا کہناہے کہ گذشتہ سال دنیا بھر میں تین کروڑ 40 لاکھ افراد یا تو آیچ آئی وی کے وائرس میں مبتلاتھے یا انہیں ایڈز کا مرض لاحق ہوچکاتھا جب کہ 17 لاکھ افراد اس مرض کا لقمہ بن گئے تھے۔
گذشتہ 22 برسوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ امریکہ اس بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کررہاہے۔ کیونکہ اس سے قبل امریکہ میں ایڈز میں مبتلا افراد کے داخلے پر پابندی عائد تھی جسے صدر اوباما کی انتظامیہ نے اٹھا لیا ہے۔