بھارت میں جاری انڈین پریمئیر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے بلے باز کرس گیل نے 30 گیندوں پر سنچری بنا کر 20 اوورز کے کرکٹ مقابلوں میں نیا انفرادی عالمی ریکارڈ بنایا۔
کرس گیل نے 17 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 66 گیندوں پر 175 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کرس گیل کی جارحانہ بلے بازی کے بدولت رائل چینلجرز نے 20 اوورز میں 263 اسکور بنائے۔ آئی پی ایل میں کسی بھی ٹیم کا یہ سب سے زیادہ اسکور ہے۔
کرس گیل اپنے جارحانہ کھیل کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں اور اُنھوں نے اپنی تیز رفتار سنچری پونے واریئرز کے خلاف بنائی۔