رسائی کے لنکس

ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ میں تفصیلی رپورٹ


Iran's Supreme Leader Ayatollah Ali Khamenei waves to his supporters before starting his speech in the province of Kermanshah, west of Tehran October 15, 2011. Khamenei said on Saturday U.S. accusations that two Iranians planned to assassinate the Saudi A
Iran's Supreme Leader Ayatollah Ali Khamenei waves to his supporters before starting his speech in the province of Kermanshah, west of Tehran October 15, 2011. Khamenei said on Saturday U.S. accusations that two Iranians planned to assassinate the Saudi A

امریکہ نے بین الاقوامی برداری پر زور دیا ہے کہ بدھ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایران میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تفصیلی رپورٹ پر اس کی شدید مذمت کریں ۔

امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی تفتیش کار احمد شہید کی رپورٹ یہ ظاہر کرتی ہے کہ ایران اپنے شہریوں کو ظالمانہ طریقے سے دبانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

اپنی رپورٹ میں شہید نے ایرانی حکام پر الزام لگایا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی دوسری خلاف ورزیوں کے علاوہ قیدیوں کے خاندانوں اور ان کے وکیلوں کے علم میں لائے بغیر انہیں خفیہ طورپر سزائیں دے رہے ہیں اور اپنے سیاسی مخالفین کو طویل عرصے تک زیر حراست رکھ رہے ہیں۔

ان کی رپورٹ کی بنیاد زیادہ تر زیادتیوں کا نشانہ بننے والے مبینہ افراد کے طویل انٹرویوز ہیں۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے مارچ میں مالدیپ کے سابق وزیر خارجہ کو ایران میں انسانی حقوق کی صورت حال پر رپورٹس تیار کرنے کے لیے کہاتھا، لیکن تہران نے انہیں اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کردیاتھا۔

ٹونر نے کہاہے ایران کو چاہیے کہ وہ شہید کو فوراً اپنے ملک میں رسائی کی اجازت دے۔ ان کا کہناتھا کہ واشنگٹن ایران کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جو بقول ان کے یہ چاہتے ہیں ان کی آوا زوں کو سنا جائے اور وہاں کی حکومت نے اپنی کارروائیوں کا ذمہ دار ٹہرایا جائے۔

XS
SM
MD
LG