رسائی کے لنکس

ایران جوہری پروگرام، ویانا مذاکرات کے نئے دور کا آغاز


امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، چین، روس اور ایران کے نمائندوں نے جمعرات کو ویانا میں جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کے چھٹے دور کی پہلی نشست کا آغاز کیا

ایران اور عالمی طاقتوں کے نمائندے جمعرات کے روز ویانا میں اکٹھے ہوئے، جہاں وہ مل بیٹھ کر ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کو حتمی شکل دینے کی راہ نکالیں گے۔

واضح رہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کو کسی رواں ماہ کے اندر ہی کسی حتمی سمجھوتے پر پہنچنا ہوگا۔ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے معاہدے کے لیے جولائی کی ڈیڈ لائن ہے۔

امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، چین، روس اور ایران کے نمائندوں نے جمعرات کو ویانا میں جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کے چھٹے دور کے پہلے سیشن کا آغاز کیا۔

ایران کی جانب سے بدھ کے روز عندیہ دیا گیا تھا کہ وہ اپنے نیوکلئیر پروگرام کو پرامن رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے پر رضامند ہے، مگر، بقول ایران کے، وہ ’گھٹنے نہیں ٹیکے گا‘۔

ایران کے وزیر ِخارجہ محمد جاوید ظریف نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو پیغام میں مذاکرات کاروں پر زور دیا کہ وہ باہمی احترام کو ملحوظ ِخاطر رکھیں۔

ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے حتمی معاہدے کے لیے 20 جولائی تک کی ڈیڈلائن ہے اور اس سے پہلے پہلے دونوں فریقوں کے لیے کسی حتمی معاہدے پر پہنچنا لازم ہے۔

ایران کی جانب سے اپنا جوہری پروگرام ختم کرنے پر، ایران پر سے اقوام ِمتحدہ اور مغرب کی جانب سے عائد بہت سی پابندیاں اٹھا لی جائیں گی۔

XS
SM
MD
LG