رسائی کے لنکس

ایران: برطانیہ کے لیے جاسوسی کا الزام، ایک شخص گرفتار


تہران: برطانوی سفارت خانہ
تہران: برطانوی سفارت خانہ

ایران دوہری شہریت کو تسلیم نہیں کرتا، جن قیدیوں کو سفارتی اعانت فراہم نہیں ہوتی۔ ایران نے گذشتہ سال دوہری شہریت رکھنے والے کم از کم چھ شہریوں کو گرفتار کیا

برطانوی حکام اس رپورٹ کی چھان بین کر رہے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے برطانیہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک برطانوی ایرانی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
برطانیہ کے دفترِ خارجہ نے اِس بات کی تصدیق نہیں کی آیا زیر حراست شخص برطانوی شہری ہے، برعکس اس کے، ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران ’’ایرانی برطانوی دوہری شہریت کے حامل فرد کی گرفتاری کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہا ہے‘‘۔

ایران کے وکیل استغاثہ، عباس جعفری دولت آبادی نے کہا ہے کہ زیر حراست شخص ’’معاشی میدان میں متحرک ہے، جن کا تعلق ایران سے ہے‘‘۔

دولت آبادی نے اُس شخص کی دوسری شہریت نہیں بتائی، لیکن کہا ہے کہ انھیں گذشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا۔

اُن کی گرفتاری کے اسباب ابھی واضح نہیں۔ لیکن، عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری سمجھوتے کے بعد ایران نے غیر ملکوں کے ساتھ تعلقات کے الزام پر لوگوں کو گرفتار کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔

ایران دوہری شہریت کو تسلیم نہیں کرتا جس کا مطلب یہ ہے کہ ایسے قیدی سفارتی اعانت کے اہل نہیں ہوتے۔

ایران نے گذشتہ سال دوہری شہریت رکھنے والے کم از کم چھ شہریوں کو گرفتار کیا۔ ایسے قیدی عمومی طور پر ایران کے پاسداران انقلاب کی عدالت مین پیش ہوتے ہین، جو اُن کے خلاف حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام پر مقدمہ چلاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG