رسائی کے لنکس

ایران میں دو یورپی شہری مبینہ طور پرسماجی افراتفری پھیلانے کے الزام میں گرفتار


 یورپی یونین میں ایران کے ایٹمی مذاکرات کے رابطہ کار اینریکے مورا کی تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب علی بغیری قانی سے ملاقات۔ 11 مئی 2022ء
یورپی یونین میں ایران کے ایٹمی مذاکرات کے رابطہ کار اینریکے مورا کی تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب علی بغیری قانی سے ملاقات۔ 11 مئی 2022ء

سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کی انٹیلی جینس کی وزارت نے بدھ کو بتایا ہے کہ اس نے دو یورپی شہریوں کو گرفتار کیا ہے جومبینہ طور پر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے لیے لوگوں کو بھڑکا رہے تھے۔ یہ گرفتاری ایک ایسے موقعے پر کی گئی ہے جب یورپی ملکوں کے ساتھ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں بات چیت جاری ہے۔

ان دو افراد پر الزام ہے کہ وہ افرا تفری اور بد نظمی پھیلا رہے ہیں جس کا مقصد ایران کو غیر مستحکم کرنا ہےاور یہ کہ انہیں مبینہ طور پر غیر ملکی انٹیلی جینس اداروں کا تعاون حاصل ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے وزارت کے حوالے سے یہ خبر جاری کی ہے، تاہم ان کی قومیت ظاہر نہیں کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ گرفتاری ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب یورپی یونین کے ایران کے ایٹمی مذاکرات کے رابطہ کار اینریکے مورا تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب علی بغیری قانی سے بات چیت کر رہے ہیں۔

یرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا کہ ایران چاہتا ہے کہ امریکی پابندیاں ختم ہوں ، مگر ایران اس کے لیے اپنے طےشدہ اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک بہتر، مضبوط اور دیر پا سمجھوتے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

ایران کے حکمران اپنے اوپر عائد اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ چاہتے ہیں، کیونکہ حالیہ برسوں میں کم آمدنی والے ایرانیوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے اور یہ احتجاج بھی کر رہے ہیں، جس سے ایرانی لیڈر یہ دیکھ رہے ہیں کہ ان معاشی سختیوں کے اثرات اب نچلی سطح تک پہنچ رہے ہیں اور عوام ان کے خلاف باقاعدہ احتجاج کر رہے ہیں۔

(خبر کا مواد رائٹرز سے لیا گیا ہے)

XS
SM
MD
LG