رسائی کے لنکس

ایران میں ڈچ خاتون کو پھانسی کی سزا


ایران میں ڈچ خاتون کو پھانسی کی سزا
ایران میں ڈچ خاتون کو پھانسی کی سزا

ملک میں منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں ہفتے کو ایران نے ایک ایرانی نژاد ڈچ خاتون کو پھانسی کی سزا دے دی جِس کےبعد نیدرلینڈز نے ایران کے ساتھ اپنے تمام سفارتی رابطے منقطع کر دیے ہیں۔

متنازع انتخابات کے بعد ہونے والے حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں میں شرکت کے الزام میں زہرہ بہرامی کو دسمبر 2009ء میں جیل بھیج دیا گیا۔

رائٹرز نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ بہرامی کی بیٹی نے انسانی حقوق سے متعلق گروپ کو بتایا ہے کہ مظاہروں میں شرکت کرنے کی پاداش میں گرفتاری کے بعد اُن پر منشیات کی اسمگلنگ کے الزامات گھڑے گئے تھے۔
ڈچ وزارتِ خارجہ نے ایرانی نژاد شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ایران کےسفرسے احتراز برتیں۔

ایران دوہری شہریت کو تسلیم نہیں کرتا جس طرح کی شہریت بہرامی کے پاس تھی۔

XS
SM
MD
LG