ایران کے سرکاری میڈیا کا کہناہے کہ حکام نے جنوبی شہر شیراز میں 12 افراد کو پھانسی کی سزا دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سزا پانے والوں میں سے سات پر منشیات کی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہوگیاتھا۔
ایران میں اسلامی شرعی قوانین نافذ ہیں جس میں جنسی زیادتی، مسلح ڈکیٹی اور اغوا سمیت کئی بڑے جرائم کی سزا موت ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہناہے کہ چین کے بعد ایران واحد ایسا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ موت کی سزائیں دی جاتی ہیں۔
ایران اپنے نظام انصاف پر اس اعتراض کو مسترد کرتا ہے۔