رسائی کے لنکس

سائبر حملوں کا شبہ ایرانی حکومت پرہے: انٹرنیٹ سیکیورٹی کمپنی


سائبر حملوں کا شبہ ایرانی حکومت پرہے: انٹرنیٹ سیکیورٹی کمپنی
سائبر حملوں کا شبہ ایرانی حکومت پرہے: انٹرنیٹ سیکیورٹی کمپنی

انٹرنیٹ سیکیورٹی کی ایک کمپنی نے کہاہے کہ اسے شبہ ہے کہ گوگل، یاہو، سکائپ اور موزیلا سمیت دیگرانٹرنیٹ ویب سائٹس پر سائبر حملوں میں ایرانی حکومت کا ہاتھ ہے۔

امریکہ میں قائم کاموڈو کمپنی نے سائبر حملوں سے متعلق اپنی جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ حالات و واقعات کے شواہد سے یہ ظاہر ہوتاہے کہ یہ حملے ایران سے ہوئے۔

ماضی میں ویب سائٹس ہیک کرنے کے واقعات کے تہران سے تعلق کی بنیاد پر انٹرنیٹ سیکیورٹی کمپنی کا کہناتھا کہ ان حملوں میں حکومت کے ہاتھ کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا۔

کاموڈو کمپنی ویب سائٹس کے لیے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹس جاری کرتی ہے جس کا مقصد انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو مذکورہ ویب سائٹ کے مستند ہونے کی یقین دہانی کرانا ہوتا ہے۔

پچھلے ہفتے کے سائبر حملوں کے بارے میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے انٹرنیٹ کے معروف سرنچ انجنوں اور ویب سائٹس کو دھوکہ دینے کے لیے ، تاکہ ہائیکر اپنا کام کرسکیں،جعلی ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ جاری کیے گئےتھے۔

کاموڈو کا کہناہے کہ ہیکرز سائبر حملوں کے لیے پہلے سے تیار تھے اور انہیں اچھی طرح معلوم تھا کہ ان کے اہداف کیا ہیں۔ تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہناہے کہ یہ امکان موجود ہے کہ ایرانی حکومت نے مظاہرے ترتیب دینے اور اپنی دوسری سرگرمیوں کے لیے انٹرنیٹ استعمال کرنے والے حکومت مخالفین کی نگرانی کے لیے، ہیکرز کی حوصلہ افزائی کی ہو۔

XS
SM
MD
LG