ڈھائی ماہ زیر حراست رہنے کے بعد، ایران کی خاتون صحافی کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے، جس کی وجوہات کھلے عام بیان نہیں کی گئیں۔
یگانے صالحی، ابوظہبی سے شائع ہونے والے ایک اخبار ’دِی نیشنل‘ کی نامہ نگار ہیں۔ اُنھیں 22 جولائی کو اپنے شوہر کے ہمراہ حراست میں لیا گیا تھا۔
جیسن رضائیان تہران میں ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے بیورو چیف ہیں۔
پیر کے دِن دونوں اداروں نے بتایا کہ رضائیان کے بھائی، علی نے صالحی کو اطلاع دی ہے کہ صالحی کو گذشتہ ہفتے رہا کیا گیا تھا، جب کہ رضائیان اب بھی حراست میں ہیں۔ دونوں صحافیوں نے بتایا ہے کہ وہ ’جسمانی طور پر صحتمند ہیں‘۔
رضائیان امریکہ اور ایران کے شہری ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ کے ایڈیٹر، ڈگلس جئل نے ایک بار پھر اُن کی رہائی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکام کو اُنھیں بہت پہلے رہا کردینا چاہیئے تھا، اور میاں بیوی کو ملک سے چلے جانے کی اجازت دی جائے۔