رسائی کے لنکس

صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت، ایران میں پانچ روزہ سوگ کا اعلان

ایران کے رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کی ہلاکت کے بعد ایران کے اول نائب صدر محمد مخبر کو عبوری صدر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

12:48 20.5.2024

13:00 20.5.2024

برطانیہ میں ایرانی سفارت خانے کے سامنے بعض ایرانی افراد کا خوشی کا اظہار

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے کے بعد برطانیہ میں بعض ایرانی افراد کے خوشی کا اظہار کرنے کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

وائس آف امریکہ کی فارسی سروس کی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لندن میں کچھ افراد ایرانی سفارت خانے کے باہر موسیقی پر رقص کر رہے ہیں۔

اس طرح کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں جن میں مبینہ طور پر ایرانی شہری خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

14:09 20.5.2024

ایرانی سپریم لیڈر کی محمد مخبر کو عبوری صدر بنانے کی مںظوری، پانچ روزہ سوگ کا اعلان

ایران کے رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کی ہلاکت کے بعد ایران کے اول نائب صدر محمد مخبر کو عبوری صدر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

محمد مخبر صدارت کی ذمے داریاں ادا کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ 50 روز میں نئے صدر کا انتخاب بھی منعقد کرائیں گے۔

علی خامنہ ای نے صدر کی ہلاکت پر پانچ روزہ قومی سوگ منانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

14:30 20.5.2024

حسین امیر عبد الہیان کی موت، قائم مقام وزیرِ خارجہ کا تقرر

ایران نے صدر کے ساتھ ہیلی کاپٹر حادثے میں وزیرِ خارجہ حسین امیر عبد الہیان کی ہلاکت کے بعد قائم مقام وزیرِ خارجہ کے تقرر کا اعلان کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایران نے علی باقری کنی کو قائم مقام وزیرِ خارجہ مقرر کیا ہے۔

واضح رہے کہ علی باقری کنی قبل ازیں نائب وزیرِ خارجہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG