ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنائی نےکہا ہےکہ بین الاقوامی دباؤ میں آکر تہران اپنے جوہری پروگرام کو ترک نہیں کرے گا اور نہ ہی تعزیرات اس منصوبے کو جاری رکھنے کے ایرانی عزم پر اثر انداز ہوں گی۔
سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر ہونے والے نماز جمعہ کے اپنے خطبے میں اُنھوں نے کہا کہ تیل کے شعبے پر پابندیوں کی دھمکیوں کا ایران بھی مناسب وقت پر جواب دے گا۔
’’ایران کو دھمکانے اور اُس پر حملے کا امریکہ کو نقصان ہوگا۔ میں بلاخوف و خطر کہنا چاہتا ہوں کہ ہم کسی بھی ایسی قوم یا تنظیم کی حمایت اور مدد کریں گے جو صیہوُنی نظام (اسرائیل) کا سامنا اور اُس کے خلاف لڑنا چاہتی ہے‘‘۔