رسائی کے لنکس

ایران میں نئے میزائل کا تجربہ


ملکی فوجی ٹیکنالوجی کی صلاحیت کا ایک اور مظاہرہ کرتے ہوئے ایران نے داخلی ساخت کے درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نےتجربے کی وِڈیو دکھاتے ہوئے اعلان کیا ہےکہ بدھ کو ‘فتح 110’ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ میزائل نو میٹر طویل ہے اور اُس کا وزن تقریباً 3500کلوگرام ہے۔

حالیہ ہفتوں کے دوران ایران مختلف نوع کے فوجی سامان کی نمائش کرتا رہا ہے جِس میں فضا سے فضا میں مار کرنے والا ‘قیام-1’ نامی میزائل شامل ہے۔

ایران نے یہ بھی کہا ہے کہ اُس نے دو قسم کی میزائل بردار اسپیڈ بوٹس اوردور تک مارکرنے والا ڈرون طیارہ جو ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، تیار کرنا شروع کردیا ہے۔

فوجی ٹیکنالوجی کے اعلانات ایسے وقت کیے جارہے ہیں جب جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کے سلسلے میں ایران کو اضافی دباؤ کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی برادری کےبہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ تہران کا کہنا ہے کہ اُس کی ایٹمی سرگرمیاں پُر امن مقاصد کے لیے ہیں۔

XS
SM
MD
LG