رسائی کے لنکس

ایران: بدھ کے بم دھماکے میں ملوث افراد گرفتار


ایران کے انٹیلی جنس سے متعلق وزیر نے کہا ہے کہ حکام نے اس تنظیم کے ارکان کو گرفتار کرلیا ہے جن پر مبینہ طور بدھ کے روز ملک کے شمال مغربی حصے میں بم دھماکے کا الزام ہے۔ اس دھماکے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ایرانی وزیرنے گرفتار ارکان کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

تاہم انہوں نے کہا کہ اس دہشت گرد حملے میں ملوث افراد نے علاقے میں سنی اور شیعہ اتحاد کو اپنا ہدف بنایاتھا۔ قصبے مہا آباد میں بدھ کا بم دھماکہ ایران عراق جنگ کی 30 برسی کے موقع پر ایک فوجی پریڈ کے دوران ہوا۔ عہدے داروں کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 70 سے زیادہ ہے۔

کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ مقامی عہدے داروں نے کردش علیحدگی پسندوں پر حملے کا الزام لگایا ہے۔ لیکن ایک بڑے کرد دھڑے نے ان دھماکوں کی مذمت کی ہے۔

XS
SM
MD
LG