رسائی کے لنکس

ایران نے ملک میں تیارکردہ پہلے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کا افتتاح کیا ہے


ایران کا ہایپر سونک میزائل فتح۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اے پی فوٹو
ایران کا ہایپر سونک میزائل فتح۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اے پی فوٹو

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے منگل کو مقامی سطح پر تیار کردہ اپنےپہلے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل'فتح' کی رونمائی کی ہے۔

اس اعلان سے تہران کی میزائل صلاحیتوں کے بارے میں مغربی خدشات مزید بڑھ جائیں گے۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے اس میزائل کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ منگل کو اس میزائل کے افتتاح کی تقریب میں صدر ابراہیم رئیسی اور پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈرز نے شرکت کی۔ پاسداران انقلاب کی ایرواسپیس فورس کے سربراہ امیر علی حاجی زادہ کا کہنا ہے کہ فتح میزائل 1400 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سرکاری میڈیا کا دعویٰ ہے کہ جدید اینٹی میزائل سسٹم بھی اس میزائل ک نشانہ نہیں بنا سکتا۔

ہائپرسونک میزائل آواز کی رفتار سے کم از کم پانچ گنا تیز ہے۔

تہران میں چھ جون سن دو ہزار تئیس کو ایک تقریب میں خواتین فتح میزائل دیکھ رہی ہیں ۔ اے پی فوٹو
تہران میں چھ جون سن دو ہزار تئیس کو ایک تقریب میں خواتین فتح میزائل دیکھ رہی ہیں ۔ اے پی فوٹو

سرکاری ٹی وی نے کہا کہ ایران کا الفتح میزائل "دشمن کے جدید میزائل شکن نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے اور یہ جدید ترین میزائلوں میں سب سے آگے ہے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی نے کہا کہ اسرائیل کے آئرن ڈوم سمیت امریکہ اور اسرائیلی حکومت کا جدید ترین اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم بھی اس میزائل کو روک نہیں سکتا۔

باوجود اس کے کہ امریکہ اور یورپ اس کی مخالفت کرتے ہیں، اسلامی جمہوریہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دفاعی میزائل پروگرام کو مزید ترقی دے گا۔ تاہم مغربی عسکری تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران بعض اوقات اپنی میزائل صلاحیتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔

تہران اور امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے درمیان جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے بالواسطہ بات چیت گزشتہ ستمبر سے تعطل کا شکار ہے۔

خبر کا مواد ،رائٹرزسے لیا گیا ہے

XS
SM
MD
LG