رسائی کے لنکس

ایران کے رہبر اعلیٰ کا ’پراسٹیٹ کا آپریشن‘


ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای (فائل فوٹو)
ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای (فائل فوٹو)

75 سالہ علی خامنہ ای 1989 سے ملک کے رہبر اعلٰی ہیں۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ادارے ’ارنا‘ کے مطابق یہ ایک معمول کا کامیاب آپریشن تھا۔ اس حوالے سے فوری طور پر مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

ایران کے رہبر اعلٰی آیت اللہ خامنہ ای کا ایک سرکاری اسپتال میں پراسٹیٹ آپریشن ہوا ہے۔

75 سالہ علی خامنہ ای 1989 سے ملک کے رہبر اعلٰی ہیں۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ’ارنا‘ کے مطابق یہ ایک معمول کا کامیاب آپریشن تھا۔ اس حوالے سے فوری طور پر مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

ایران کے سرکاری ٹی وی نے آپریشن سے قبل علی خامنہ ای کے حوالے سے بتایا کہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے اور یہ ایک معمول کا آپریشن ہے۔

سرکاری میڈیا نے آیت اللہ علی خامنہ ای کے حوالے سے بتایا کہ اُنھوں نے اسپتال جانے سے قبل کہا کہ ’’میں ایک آپریشن کے لیے اسپتال جا رہا ہوں ، تاہم کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے۔‘‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’’اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ لوگ میرے لیے دعا نہ کریں، اگرچہ یہ ایک معمولی آپریشن ہے لیکن لوگ میرے لیے دعا کریں۔‘‘

خامنہ ای ایران کے مرحوم رہنما آیت اللہ خمینی کے قریبی ساتھی تھے،1979 سے 1989 میں اپنی وفات تک آیت اللہ خمینی ایران کے رہبر اعلٰی رہے جس کے بعد سے اب علی خامنہ ای ملک کے سپریم لیڈر ہیں۔

ایران میں رہبر اعلٰی کی رائے حکومت کے لیے مقدم ہوتی ہے اور حال ہی میں ایران اور چھ طاقتوں کے درمیان ملک کے متنازع جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات کی انھوں نے حمایت کی تھی جن کے نتیجے میں ایک عبوری معاہدہ بھی طے پایا۔

XS
SM
MD
LG