رسائی کے لنکس

عراق: قیدیوں کی گاڑی پر حملہ، 60 ہلاک


تاجی کے علاقے میں قائم فوجی اڈے سے قیدیوں کو بغداد لے جایا جا رہا تھا کہ سڑک میں نصب بم سے اُسے نشانہ بنایا گیا جس کے بعد مسلح افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔

عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب قیدیوں کو لے جانے والے گاڑیوں کے ایک قافلے کو بموں اور فائرنگ سے نشانہ بنایا گیا جس میں 51 قیدی اور نو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق تاجی کے علاقے میں قائم فوجی اڈے سے قیدیوں کو بغداد لے جایا جا رہا تھا کہ سڑک میں نصب بم سے اُسے نشانہ بنایا گیا جس کے بعد مسلح افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔

اس حملے کے محرکات کے بارے میں فوری طور پر کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

عراق میں حالیہ خونریزی کے بیشتر واقعات کا تعلق فرقہ وارانہ کشیدگی سے ہے اور حال ہی میں اس میں اضافہ ہوا ہے۔ ملک کے شمالی علاقوں میں سنی عسکریت پسندوں نے وسیع علاقے پر قبضہ کر کے ’اسلامی ریاست‘ کے قیام کا اعلان کر رکھا ہے۔

جون میں بھی بغداد میں قیدیوں کی منتقلی کے دوران ایک حملے میں 69 قیدی ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG