رسائی کے لنکس

عراق: بم دھماکوں میں کم از کم 36 افراد ہلاک


گرین زون، بغداد
گرین زون، بغداد

اب تک کسی نے اِن دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تاہم، اس سے قبل اِسی قسم کے حملوں کی داعش ذمہ داری قبول کرتا آیا ہے، جس کا مقصد بظاہر حکومت کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے

عراق میں پیر کو ہونے والے کار بم دھماکوں کے ایک سلسلے میں، کم از کم 36 افراد ہلاک ہوئے۔

پولیس کے مطابق، سب سے بڑا بم دھماکہ شیعہ اکثریت والے قصبے، خالص کی ایک پُرہجوم مارکیٹ میں ہوا، جس میں 15 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ قصبہ دارالحکومت بغداد کے شمال مشرق میں تقریباً 80 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

دوسرا حملہ الزبیر کے قصبے کی ایک مارکیٹ میں ہوا، جس میں 10 افراد ہلاک ہوئے۔ پولیس کے مطابق، یہ قصبہ بصرے کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔

دریں اثنا، پولیس اور طبی عملے نے بتایا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے حسینیاں ضلع میں شہر کے شمالی مضافات میں ایک کار بم دھماکہ ہوا جس میں 12 افراد ہلاک ہوئے۔
اب تک کسی نے اِن دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تاہم، اس سے قبل اِسی قسم کے حملوں کی داعش ذمہ داری قبول کرتا آیا ہے، جس کا مقصد بظاہر حکومت کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔

XS
SM
MD
LG