رسائی کے لنکس

عراق: ترک لڑاکا طیاروں کی کارروائی، 55 کرد باغی ہلاک


ذرائع نے کہا ہے کہ اس کارروائی میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے زیرِ استعمال کیمپوں اور دیگر ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔۔ ہلاکتوں میں اضافے کے خلاف ترک قوم پرستوں کی جانب سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں

سلامتی سے متعلق ترکی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ترک لڑاکا جیٹ طیاروں نے شمالی عراق میں کرد باغیوں کے خلاف سرحد پار علاقے پر نئی فضائی کارروائیاں کی ہیں، جن کے نتیجے میں کم ازکم 55 ہلاک ہوئے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ اس کارروائی میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے زیرِ استعمال کیمپوں اور دیگر ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

دو برس قبل، جولائی میں جب جنگ بندی اور امن عمل معطل ہوا، ترک سکیورٹی فورسز اور ممنوعہ ’پی کے کے‘ تقریبا ًروزانہ کی بنیاد پر فائرنگ کا تبادلہ کرتے رہے ہیں۔

ترک لڑاکا طیارےشمالی عراق کے پہاڑی علاقے اور ترکی کے خاص طور پر کرد جنوب مشرق میں روزانہ کی بنیاد پر ’پی کے کے‘ کے خیموں پر اکثر بم حملے کرتے ہیں۔ باغیوں نے اس کا جواب سکیورٹی فوروسز پر خونریز حملوں کا سلسلہ جاری رکھ کیا ہے۔

تنازع دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 100 سے زائد فوجی اور پولیس والے ہلاک ہوچکے ہیں۔


ہلاکتوں میں اضافے کے خلاف ترک قوم پرستوں کی جانب سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں، وہ ’پی کے کے‘ کے ساتھ ساتھ ترکی کی کرد اقلیت کو بھی نشانہ بناتے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG