رسائی کے لنکس

مقتدیٰ الصدرعراق واپس پہنچ گئے


مقتدیٰ الصدرعراق واپس پہنچ گئے
مقتدیٰ الصدرعراق واپس پہنچ گئے

امریکی مخالف شعیہ رہنما کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ وہ بدھ کو نجف شہر میں اپنے خاندان کے گھر پہنچے ہیں۔ مقتدیٰ الصدر گزشتہ تیں سال سے مذہبی تعلیم کے سلسلے میں ایران میں رہائش پذیر تھے۔

اہم عراقی مذہبی شعیہ رہنما مقتدیٰ الصدر تین سال تک ایران میں رہنے کے بعد عراق واپس پہنچ گئے ہیں۔

امریکی مخالف شعیہ رہنما کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ وہ بدھ کو نجف شہر میں اپنے خاندان کے گھر پہنچے ہیں۔ مقتدیٰ الصدر گزشتہ تیں سال سے مذہبی تعلیم کے سلسلے میں ایران میں رہائش پذیر تھے اور ابھی یہ معلوم نہیں کہ وہ کتنے عرصے کے لئے عراق آئے ہیں۔

مقتدیٰ الصدر سن2003میں اہم امریکہ ٕمخالف رہنما کے طور پر ابھرے جب ان کی مسلح ملیشیا ،جسے مہدی آرمی کہا جاتا ہے ،نے امریکی افواج کے خلاف محاذ آرائی کی تھی۔

گزشتہ سال مارچ کے متنازعے انتخابات میں مقتدیٰ الصدرکے حامی امیدوار پارلیمان میں 39نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئے اور ان کی تحریک ایک اہم سیاسی جماعت کے طور پر ابھری ۔انہوں نے وزیر اعظم نوری المالکی کی حمایت کی جس کی وجہ سے وہ حکومت بنانے میں کامیاب ہوئے۔

XS
SM
MD
LG