عراق میں عہدے داروں نے کہا ہے کہ بغداد کے قریب ایک قید خانے کے باہر خودکش کار بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک اور کم از کم 15 زخمی ہو گئے ہیں۔
تاجی نامی علاقے میں قائم الحوت جیل کے داخلی راستے پر یہ دھماکا پیر کی صبح ہوا، اور اس میں ہلاک و زخمی ہونے والوں میں قید خانے پر تعینات محافظین اور دیگر ملازمین شامل ہیں۔
2006ء اور 2007ء کے دوران عراق میں فرقہ وارانہ تشدد اپنی بلند ترین سطح پر تھا البتہ حالیہ برسوں میں ان واقعات میں کمی ہوئی ہے۔ عراق میں مہلک حملے ایک ایسے وقت معمول بن چکے ہیں جب امریکی افواج رواں سال کے اختتام تک ملک سے انخلا کی تیاروں میں مصروف ہیں۔