رسائی کے لنکس

عراق: سکیورٹی فورسز نے تھانے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

عراقی حکام نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ملک کے مغربی حصے میں اُس پولیس اسٹیشن کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے جہاں مسلح افراد نے کئی لوگوں کو یرغمال بنا رکھا تھا۔

حکام نے بتایا کہ اس واقعہ میں کم از کم تین افراد مارے گئے، لیکن یہ واضح نہیں کہ آیا یہ ہلاکتیں پیر کو ہونے والے پہلے حملے یا پھر تھانے کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کی گئی کارروائی کے دوران ہوئیں۔

دارالحکومت سے تقریباً 200 کلو میٹر مغرب میں عنبار صوبے کے علاقے البغدادی میں واقعہ اس احاطے میں شہر کے میئر کا دفتر بھی قائم ہے۔

گو کہ عراق میں 2006ء اور 2007ء کی نسبت تشدد کے واقعات میں کمی آئی ہے لیکن عراقی اور امریکی حکام غیر ملکی فوجوں کے انخلاء کے بعد مقامی سکیورٹی فورسز کی امن و امان برقرار رکھنے کی صلاحیت پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG