رسائی کے لنکس

عراقی انتخابات: وزیر اعظم نوری المالکی کو سبقت


عراقی انتخابات: وزیر اعظم نوری المالکی کو سبقت
عراقی انتخابات: وزیر اعظم نوری المالکی کو سبقت

عراق کے پارلیمانی انتخابات کے بعد ہفتے کے روز سامنے آنے والے جزوی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیرِ اعظم نوری المالکی کا سیاسی اتحاد بغداد میں سبقت لے رہا ہے۔

ابتدائی گنتی سے ظاہر ہوتا ہے کہ جناب نوری المالکی وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ میں سرِ فہرست ہیں، جب کہ سابق وزیرِ اعظم ایاد علاوی ان کے مضبوط سیاسی حریف کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آئے ہیں۔

ان انتخابات میں کسی ایک دھڑے کے قطعی اکثریت حاصل کرنے کی توقع نہیں ہے اور نئی حکومت کے قیام کے لیے اتحاد بننے میں کئی چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔

بغداد میں 70 سے زیادہ نشستیں ہیں، جو 325 ارکان پر مشتمل پارلیمان کی کل نشستوں کا پانچواں حصہ بنتا ہے۔ اس لیے کسی بھی جماعت کے لیے حکومت سازی کے لیے یہاں کامیابی حاصل کرنا بہت اہم ہے۔

XS
SM
MD
LG