رسائی کے لنکس

عراق: سیکیورٹی فورسزا ورایرانی پناہ گزینوں میں جھڑپیں، متعدد افراد ہلاک


عراق: سیکیورٹی فورسزا ورایرانی پناہ گزینوں میں جھڑپیں، متعدد افراد ہلاک
عراق: سیکیورٹی فورسزا ورایرانی پناہ گزینوں میں جھڑپیں، متعدد افراد ہلاک

عراقی عہدے داروں نے کہاہے کہ دیالہ صوبے میں واقع ایرانی پناگزینوں کے کیمپ میں سیکیورٹی فورسز اور ان پر پتھراؤ کرنے والے مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

تصادم کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی متضاد اطلاعات ہیں۔ اسپتال کے ذرائع کا کہناہے کہ جمعے کی جھڑپوں میں کم ازکم تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جب کہ اشرف کیمپ میں رہنے والوں نے کم ازکم 25 ہلاکتوں اور 320 افراد کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس پناہ گزین کیمپ میں ایرانی باغی تنظیم پیپلز مجاہدین کے ہزاروں ارکان مقیم تھے۔ عراقی فورسز نے پناہ گزینوں پر تشدد بھڑکانے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں کنٹرول کرنے کے لیےکیمپ پر دھاوا بولا۔

امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس ، جنہوں نے جمعے کو شمالی عراق کے دورے پر تھے، کیمپ میں تشدد کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عراقی حکومت پر زور دیا کہ وہ صبر وتحمل سے کام لے۔

گیٹس شمالی عراق میں کرد راہنماؤں سے ملاقات کررہے ہیں ۔ ان ملاقاتوں کا مقصد اس سال کے آخر تک امریکی فوجی دستوں کی وطن واپسی سے قبل ملک کی سیکیورٹی ضروریات کا جائزہ لینا ہے۔

گیٹس کرد علاقے کے صدر مسعود بارزانی سے مذاکرات کے لیے جمعے کے روز اربیل پہنچنے ۔ اس سے ایک روز قبل انہوں نے بغداد میں عراق کے صدر اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کی تھیں۔

XS
SM
MD
LG