عراق میں پولیس کا کہناہےکہ ملک کےشمالی حصے میں سڑک کنارے ہونے والے ایک بم دھماکے میں تین نوجوان لڑکے ہلاک ہوگئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ یہ بم اتوار کے روز بغداد سے 75 کلومیٹر شمال میں واقع دیالہ صوبے میں پھٹا۔
حکام کا کہناہےکہ دھماکے سے چوتھا لڑکا زخمی ہوگیا۔ بم دھماکے کا ہدف بننے والوں میں کم ازکم دو بھائی تھے۔
اگرچہ 2005ء اور 2007ء کے دوران اپنی بلند ترین سطح کو پہنچنے کے بعد عراق میں تشدد کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے لیکن کچھ حصوں میں اب بھی شورش پسندوں کے حملے عام ہیں