رسائی کے لنکس

عراق: اربیل میں امریکی قونصل خانے کے نزدیک دھماکہ


جائے دھماکہ
جائے دھماکہ

ہلاکتوں کے بارے میں کوئی سرکاری اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تاہم ٹوئٹر پر کسی کے زخمی ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ ایسو سی ایٹڈ پریس خبر رساں ادارے نے ایک نامعلوم امریکی اہل کار کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے میں قونصل خانے کا کوئی اہل کار یا محافظ ہلاک و زخمی نہیں ہوا

عراق کے شمالی شہر، اربیل میں واقع امریکی قونصل خانے کے باہر جمعے کے روز ایک کار بم دھماکہ ہوا۔ یہ بات میڈیا رپورٹس میں بتائی گئی ہے۔

مبینہ طور پر گولیاں چلنے کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں، جو بات اس پُرامن شہر کے لیے شاذ و نادر کا معاملہ ہے، جو عراق کے کردستان علاقے کا دارالحکومت ہے۔

ہلاکتوں کے بارے میں کوئی سرکاری اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تاہم ٹوئٹر پر کسی کے زخمی ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ ایسو سی ایٹڈ پریس خبر رساں ادارے نے ایک نامعلوم امریکی اہل کار کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے میں قونصل خانے کا کوئی اہل کار یا محافظ ہلاک و زخمی نہیں ہوا۔
اے بی سی نیوز کے ایک منتظم ایڈیٹر نے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ یہ کار امریکی قونصل خانے کی جانب بڑھ رہی تھی کہ محافظوں نے فائر کھولا، جس کے بعد گاڑی میں موجود خودکش بم حملہ آور نے دھماکہ کیا۔

XS
SM
MD
LG