رسائی کے لنکس

عراقی وزیر اعظم کی ترکی کےرہنماؤں سےملاقات


عراقی وزیر اعظم کی ترکی کےرہنماؤں سےملاقات
عراقی وزیر اعظم کی ترکی کےرہنماؤں سےملاقات

عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے اقتدارمیں رہنے کے لیے حمایت کےحصول کی غرض سے اپنے تازہ علاقائی دورے پرترکی کے اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات کی ہے۔

مسٹر مالکی نے جمعرات کے روز ترکی کا سفر کیا جسے اُنھوں نے مختصر لیکن نہایت اہم قرار دیا۔ ترکی کے سرکاری خبررساں ادارے اناتولیہ نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم رجب طیب اردگان اورصدرعبد اللہ گل کے ساتھ اپنےمذاکرات میں اُنھوں نے تعلقات کو فروغ دینے پر بات کی۔

مسٹر مالکی کی شیعہ اکثریت والے اتحاد نے مارچ میں ہونے والے انتخابات میں سابق وزیر اعظم ایاد علاوی کے سنی حمایت والے اتحاد کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ دونوں گروپ حکومت سازی کے لیے درکار اکثریت کے حصول میں کامیاب نہیں ہوئے۔

بدھ کے روز مسٹر مالکی نے مصر کا دورہ کیا جہاں اُنھوں نے صدر حسنی مبارک سے ملاقات کی۔ مصر کے سرکاری خبر رساں ادارے مِنیٰ نے بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے عراق میں قومی حکومت تشکیل دینے کی کوششوں پر بات چیت کی۔ مسٹر مالکی ایران، شام اور اردن کا دورہ کر چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG