رسائی کے لنکس

جنگجوؤں نےسیکولراتحاد کےعراقی سیاستداں کو ہلاک کردیا


جنگجوؤں نےسیکولراتحاد کےعراقی سیاستداں کو ہلاک کردیا
جنگجوؤں نےسیکولراتحاد کےعراقی سیاستداں کو ہلاک کردیا

عراق میں مسلح افراد نےایک عراقی سیاستدان کو ہلاک کردیاہے جِس نے سابق وزیرِ اعظم ایاد علاوی کی سربراہی میں سیکولر اتحاد کی طرف سے پارلیمان کی نشست جیتی تھی۔

پولیس اور مسٹرعلاوی کےعراقیہ اتحاد کےعہدے داروں نے بتایا ہے کہ بشر حامد العقیدی کو پیرکےروزشمالی شہر موصل میں اُن کے گھر کے باہر گھات لگا کر گولی ماری گئی ۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت عقیدی کے ساتھ ایک اور شخص بھی تھا جو فائرنگ میں زخمی ہوا، اور ایک مشتبہ شخص گرفتار ہوا۔

عہدے داروں نے حملے کی مذمت کی ہے۔ کسی نے واقع کی ذمے داری قبول نہیں کی۔

مارچ میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں، مسٹر علاوی کے اتحاد نے 91نشستیں جیتی ہیں، جو کسی سیاسی گروپ میں سب سے زیادہ ہیں۔ وزیرِ اعظم نوری المالکی کے قانون کی حکمرانی کے اتحاد نے 89نشستیں جیتی ہیں۔ کسی بھی پارٹی کے پاس حکومت بنانے کے لیے درکار اکثریت موجودنہیں ہے۔

XS
SM
MD
LG