عراق میں پیر کو کار بم دھماکوں اور خودکش بم حملے میں کم از کم تیرہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ بغداد کے شمال میں شعیہ اکثریت والے علاقے جدیدیہ کی ایک مارکیٹ میں یہ بم دھماکے ہوئے۔
حکام کے مطابق مارکیٹ میں کھڑی دو کاروں میں نصب بارودی مواد میں دھماکوں کے بعد ایک خودکش بمبار نے بارودی سے بھری گاڑی بھی مصروف بازار میں ٹکرا دی۔
ایک روز قبل دارالحکومت بغداد میں بھی خودکش کار بم دھماکے میں سات افراد ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہو گئے تھے۔
کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
عراق میں حالیہ ہفتوں میں بم دھماکوں اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
رواں سال اپریل سے اب تک ایسے حملوں میں دو ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔