عراق میں جمعہ کی صبح سابق صدر صدام حسین کے آبائی شہر میں سنی فرقے کی ایک مسجد میں ہونے والے بم دھماکے سے کم ازکم 16 افراد ہلاک اور 50سے زائد زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق دارالحکومت بغداد سے 130کلومیٹر شمال میں واقع تکریت میں یہ دھماکا اس وقت ہوا جب نمازی مسجد سے نکل رہے تھے۔
یہ مسجد سابق صدر صدام حسین کے دور میں تعمیر کی گئی تھی۔
تشدد کے اس واقعے سے ایک روز قبل رامادی شہر میں ہونے والے متعدد بم دھماکوں میں کم ازکم نو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ہونے والے دو بم دھماکے سرکاری دفاتر کے نزدیک ایک بازار میں ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1