رسائی کے لنکس

عراق : کار بم دھماکوں میں چھ ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

عراق کے شمالی شہر موصل میں ہفتہ کو دو کار بم دھماکوں میں چھ افراد ہلاک اور 55 زخمی ہو گئے۔

پولیس اور ہسپتال حکام کے مطابق یہ بم دھماکے شہر کی مصروف شاہراہ پرہوئے جہاں قریب ہی سرکاری عمارتیں بھی واقع ہیں ۔

دریں اثناء تکریت کے قریب ایک گاؤں میں مسلح افراد نے ایک اسکول ٹیچر کے گھر پر حملہ کے اُسے دیگر چار افراد سمیت ہلاک دیا جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ فوری طور پر کسی نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

عراق میں 2006ء اور 2007ء کے مقابلے میں حالیہ عرصے کے دوران دہشت گرد حملوں میں نمایاں کمی آئی تھی لیکن عسکریت پسندوں کے حملوں میں ایک بار پھر تیزی سے اُن خدشات کو تقویت ملی ہے کہ رواں سال کے اواخر میں عراق سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد پرتشد د کارروائیوں میں مزید شدت آسکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG