رسائی کے لنکس

عراق: پولیس پر حملوں میں 27 اہلکار ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

عراق میں فوجی وردیوں میں ملبوس مسلح افراد نے پولیس چوکیوں پر حملے کرکے کم از کم 27 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سکیورٹی حکام نے بتایا کہ یہ حملے دارالحکومت بغداد سے 220 کلومیٹر شمال مغرب میں حدیثہ شہر میں پیر کو علی الصباح کیے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں پولیس کے دو اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں جنھیں اُن کے گھروں سے اغواء کے بعد ہلاک کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ مہلک حملوں کے بعد شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

یہ واضح نہیں کہ ان حملوں میں کون ملوث ہے، لیکن پولیس کے ایک ترجمان نے فرانسیسی خبر رسان ادارے سے بات کرتے ہوئے ان کی ذمہ داری القاعدہ پر عائد کی۔

2003ء میں صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کے بعد حدیثہ القاعدہ کا ایک مضبوط گڑھ بن گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG