عراق کے مختلف شہروں میں منگل کو بم دھماکوں سے کم از کم 38 افراد ہلاک اور 160 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ بغداد، کربلا اور کرکوک میں مختلف مقامات پر گاڑیوں اور سڑک میں نصب بارودی مواد میں دھماکے کیے گئے۔
یہ واضح نہیں کہ ان دھماکوں کا ہدف کون تھا اور نا ہی کسی نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
تشدد کے واقعات ایک ایسے وقت ہوئے ہیں جب آئندہ ہفتے بغداد میں ہونے والے عرب لیگ کے اجلاس میں عرب دنیا کے اعلیٰ رہنما شرکت کر رہے ہیں۔