رسائی کے لنکس

عراق: بم دھماکوں میں 35 ہلاک


عراق کے دارالحکومت بغداد اور ملک کے شمالی شہروں میں جمعرات کو ہونے والے بم دھماکوں میں کم از کم 35 ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ گاڑیوں اور سڑک کنارے نصب بارودی مواد میں دھماکوں کا نشانہ بظاہر سکیورٹی فورسز کے اہلکار تھے۔

پولیس حکام نے بتایا بغداد میں ہونے والے یکے بعد دیگرے بم دھماکوں میں 15 جب کہ شمالی شہر کرکوک میں بم حملوں میں کم از کم 9 افراد ہلاک ہوئے۔ دیگر افراد ثمارا، تاجی اور رمادی میں ہونے والے دھماکوں میں مارے گئے۔

گزشتہ ماہ ملک کے مختلف علاقوں میں تقریباً ایسی ہی نوعیت کے کار بم دھماکوں اور خودکش حملوں میں کم از کم 46 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG