رسائی کے لنکس

عراق: بم دھماکوں میں 20 ہلاک

عراق میں حالیہ مہینوں میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، شعیہ اور سنی علاقوں میں خودکش کار بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات معمول بنتے جار رہے ہیں۔

عراق میں حکام کے مطابق جمعرات کی شب اور جمعہ کی صبح تشدد کے واقعات میں لگ بھگ 20 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ایک خودکش بمبار نے دارالحکومت بغداد کے شمال مشرقی علاقے مقتدیہ میں ایک شعیہ رہنما کی نمازہ جنازہ میں شریک افراد کو نشانہ بنایا، جس سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

ایک اور کار بم دھماکے میں دوجال کے علاقے میں اہل تشیع کی عبادت گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔

عراق میں حالیہ مہینوں میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، شعیہ اور سنی علاقوں میں خودکش کار بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات معمول بنتے جار رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق اپریل کے اواخر سے اب تک دہشت گرد حملوں میں 2500 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG