رسائی کے لنکس

عراقی فورسز نے فلوجہ میں سرکاری عمارت پر کنٹرول سنھبال لیا


عراقی سکیورٹی فورسز فلوجہ میں داعش کے خلاف جنگ میں اپنی پوزیشنز اگلے محاز کی طرف لے جا رہی ہیں۔ فائل فوٹو
عراقی سکیورٹی فورسز فلوجہ میں داعش کے خلاف جنگ میں اپنی پوزیشنز اگلے محاز کی طرف لے جا رہی ہیں۔ فائل فوٹو

داعش نے 2014 میں فلوجہ پر قبضہ کیا تھا مگر گزشتہ ماہ کے دوران سخت لڑائی میں عراقی فورسز نصف کے قریب شہر کو واپس حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

عراق کی اسپیشل فورسز کے اہلکاروں نے ایک ماہ تک لڑائی کے بعد جمعہ کو فلوجہ شہر میں واقع ایک میونسپل عمارت کو داعش کے جنگجوؤں کے قبضے سے واگزار کرا لیا ہے۔

عراق کی وفاقی پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ عراقی فورسز امریکہ کی فضائی مدد سے داعش کو شہر کے وسط سے باہر نکالنے میں کامیاب ہو گئیں ہیں، جو اتحادی افواج کے لیے ایک علامتی فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’سرکاری عمارت کی آزادی جو شہر کا مرکزی نشان ہے، ریاست کی عملداری کی بحالی کی علامت ہے۔‘‘

داعش نے 2014 میں فلوجہ پر قبضہ کیا تھا مگر گزشتہ ماہ کے دوران سخت لڑائی کر کے عراقی فورسز نصف کے قریب شہر کو واپس حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

تازہ ترین کارروائی میں فوجی شہر میں صبح چھ بجے کے قریب داخل ہوئے اور انہیں داعش کے شدت پسندوں کی طرف سے بہت کم مزاحمت کا سامنا رہا۔

لیفٹننٹ جنرل عبدالوہاب السعدی نے کہا کہ ’’داعش مغربی علاقوں سے بڑی تعداد میں فرار ہو رہی ہے جو مزاحمت نہ ہونے کی وجہ ہے۔ اب وہ صرف چند علاقوں میں موجود ہیں اور ہم ان کا پیچھا کر رہے ہیں۔‘‘

سکیورٹی حکام کے مطابق رواں ہفتے حملہ شروع ہونے سے قبل داعش کے بہت سے ارکان اپنے آپ کو عام شہری ظاہر کر کے شہر سے فرار ہوئے۔

XS
SM
MD
LG