رسائی کے لنکس

ایف نائن پارک میں غیر ملکی ریستوان اور لائبریری منہدم کرنے کا حکم


ایف نائن پارک میں غیر ملکی ریستوان اور لائبریری منہدم کرنے کا حکم
ایف نائن پارک میں غیر ملکی ریستوان اور لائبریری منہدم کرنے کا حکم

عدالت عظمیٰ نے وفاقی دارالحکومت میں واقع ایف نائن پارک میں قائم ایک غیر ملکی فاسٹ فوڈ ریستوران ریستوران،ایک نجی لائبریری منہدم کرنے اور اسی پبلک پارک میں کئی برسوں سے قائم باؤلنگ کلب کی تجاوزات کو بھی ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے ایف نائن پارک میں موجودغیر ملکی ریستوران او ردیگر عمارتوں کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کئی ہفتے پہلے مکمل کی تھی اور جمعے کو یہ فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا ہے کہ تین ماہ میں ان عمارتوں کو گرا دیا جائے۔

سپریم کورٹ نے پارک میں زیر تعمیر سیٹیزن کلب کے تعمیراتی کام کے مکمل ہونے کے بعد اُسے ”پبلک پراپرٹی قرار دینے کا حکم بھی دیا ہے۔

عدالت نے اسلام آباد کے انتظامی اور ترقیاتی ادارے ”سی ڈی اے“ کے سابق چیئرمین کامران لاشاری اور دیگر متعلقہ افراد ، جن کے دور میں ایف نائن پارک میں غیر ملکی ریستوارن قائم کرنے کی اجازت دی گئی تھی، کے خلاف ضروری کارروائی کا حکم بھی دیا ہے ۔ کامران لاشاری ان دنوں وزرات پیٹرولیم کے سکریڑی ہیں۔

XS
SM
MD
LG