رسائی کے لنکس

داعش کے شام اور عراق پر تازہ حملوں میں کئی ہلاکتیں



کردوں کی زیرقیادت سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کی طرف سے فراہم کردہ اس تصویر میں کردوں کی زیرقیادت سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے جنگجو اسلامک اسٹیٹ گروپ کے ایک بندوق بردار کی لاش کے ارد گرد جمع ہوتے دکھائی دے رہے ہیں (فوٹو اےپی)
کردوں کی زیرقیادت سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کی طرف سے فراہم کردہ اس تصویر میں کردوں کی زیرقیادت سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے جنگجو اسلامک اسٹیٹ گروپ کے ایک بندوق بردار کی لاش کے ارد گرد جمع ہوتے دکھائی دے رہے ہیں (فوٹو اےپی)

اسلامک اسٹیٹ گروپ داعش نے شام اور عراق میں تازہ حملے شروع کیے ہیں اور اس کے جنگجووں نے اس جیل میں گھسنے کی کوشش بھی کی جہاں امریکی حمایت یافتہ فورسز نے اس گروپ کے مشتبہ شدت پسندوں کو قید میں رکھا ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے ایسو سی ایٹڈ پریس نے رپورٹ دی ہے کہ لڑائی میں شام میں درجنوں قیدی اور 11 عراقی فوجی مارے گئے۔

الگ الگ کیے گئے یہ حملے تین سال قبل داعش کے قبضے سے چھینے جانے والے علاقے کے بعد سب سے بڑے حملے قرار دیے جا رہے ہیں۔

حالیہ مہینوں میں دونوں ملکوں میں داعش کے سیلز پھرسے متحرک ہوگئے ہیں اور گروپ کے تسلیم کردہ حملوں میں اب تک کئی شامی اور عراقی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

عراق میں داعش نے دارالحکومت بغداد کے شمال میں ایک پہاڑی علاقے میں آرمی کے بیرک پر جمعے کو حملہ کیا جہاں عراقی سیکیورٹی کے حکام کے مطابق 11 فوجی مارے گئ جو حملے کے وقت سو رہے تھے۔

عراق میں داعش کے خلاف لڑنے والے اب کیا کر رہے ہیں؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:41 0:00

یہ حملہ صوبہ دیالہ کے شہر بکوبہ کے شمال میں العظیم ضلع میں ہوا۔ فوری طور پر اس حملے کی تفصیلات واضح نہیں ہوئیں۔

تاہم اے پی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ صبح ہونے سے قبل مقامی وقت کے مطابق تین بجے ہوا۔ اس رپورٹ کے مطابق فوجیوں کو مارنے کے بعد داعش کے جنگجو وہاں سے فرار ہوگئے۔

ا دھر شام میں ایک سو سے زیادہ داعش کے جنگجوؤں نے مشین گنوں، بھاری اسلحے اور دھماکہ خیز مواد سے لیس گاڑیوں کے ساتھ ہساکاہ شہر میں گویئرن نامی جیل پر حملہ کیا۔ اس جیل میں کرد رہنمائی میں فعال سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے ایک ترجمان کے مطابق داعش کے تین ہزار کے قریب انتہا پسندوں کو قید کیا گیا ہے۔

ترجمان فرحاد شامی نے کہا کہ اس حملے میں امریکہ کے حمایت یافتہ سات کرد جنگجو مارے گئے جبکہ کئی دوسرے جنگجو زخمی بھی ہوئے۔ لڑائی میں داعش کے 23 حملہ آور ہلاک ہوئے۔

XS
SM
MD
LG