رسائی کے لنکس

امدادی بیڑے پرحملہ: اسرائیل اقوام متحدہ کی انکوائری پر آمادہ


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیلی حملے کے واقعے کی تحقیقات کے لئے چار اراکین پر مشتعمل ایک پینل تشکیل دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیلی حملے کے واقعے کی تحقیقات کے لئے چار اراکین پر مشتعمل ایک پینل تشکیل دیا ہے۔

اسرائیل نے اقوام متحدہ کی طرف سے مئی میں غزہ کے لئے امدادی سامان لے جانے والے بحری بیڑے پر حملے کے واقعے کی تحقیقات میں شرکت پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے

اسرائیل نے اقوام متحدہ کی طرف سے مئی میں غزہ کے لئے امدادی سامان لے جانے والے بحری بیڑے پر حملے کے واقعے کی تحقیقات میں شرکت پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پیر کواسرائیلی حملے کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے چار اراکین پر مشتمل ایک پینل تشکیل دیا ہے۔ اس کمیٹی میں اسرائیل اور ترکی کے اراکین کے علاوہ کولمبیا کے معزول صدر الویرو اولریب بھی شامل ہو ں گے جب کہ نیو زی لینڈ کے سابق وزیر اعظم جیفری پالمر اِس کے سربراہ ہونگے۔

اسرائیلی فوج نے بحری بیڑے میں شامل ایک کشتی پر اُس وقت حملہ کیا تھا جب وہ اسرائیلی پابندیوں کی خلاف ورزی کر تے ہوئے امدادی سامان لے کر غزہ کی طرف گامزن تھا۔ حملے میں نو افراد ہلاک ہوئے جن میں سے آٹھ ترک شہری تھے۔

اسرائیل ابھی تک اس واقعہ کے بارے میں کسی بھی آزادانہ بین الاقوامی تحقیقات کو مسترد کرتا آیا ہے۔ اُس کا موقف ہے کہ اُس کے فوجی دستے نے اپنے دفاع میں اس وقت فائرنگ کی جب بحری جہاز پر موجود فلسطین کے حمایتی افراد نے لاٹھیوں اور خنجروں سے ان پر حملہ کیا۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم بینجمن نتن یاہو کا کہنا ہے کہ انہیں کچھ چھپانے کی ضرورت نہیں ۔

XS
SM
MD
LG