رسائی کے لنکس

اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے


اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے
اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کے وسطی حصے پر بمباری کی ہے۔

اسرائیلی افواج کے بیان کے مطابق فضائی کارروائی فلسطینی مزاحمتی تنظیم 'حماس' کے زیرِ انتظام علاقے سے اسرائیل میں راکٹ فائر کیے جانے کے ردِ عمل میں کی گئی۔

اسرائیلی فوجی حکام نے منگل کو بتایا کہ گزشتہ شب کی گئی کارروائی میں ہتھیار تیار کرنے والے ایک مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔ فلسطینی خبر رساں ادارے 'معان' کے مطابق بمباری سے تنصیب میں آگ بڑھک اٹھی تاہم واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ سے راکٹ حملوں کا جواب عموماً فلسطینی علاقے پر فضائی حملوں کے ذریعے دیا جاتا ہے۔ گزشتہ ماہ بھی اسرائیلی طیاروں کی غزہ پہ بمباری کے نتیجے میں فلسطینی حکام کے مطابق 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

امریکہ اور یورپی یونین 'حماس' کو دہشت گرد تنظیم تصور کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG