رسائی کے لنکس

یہودی گروپ کا غزہ کی طرف سفر کا آغاز


یہودی گروپ کا غزہ کی طرف سفر کا آغاز
یہودی گروپ کا غزہ کی طرف سفر کا آغاز

اسرائیل، یورپ اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے یہودی کارکنان قبرص سے ایک کشتی کے ذریعے امدادی سامان لے کر غزہ کی جانب روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ اسرائیلی محاصرہ توڑتے ہوئے محصورین تک پہنچنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

”فلسطینیوں کے لیے انصاف “نامی ایک برطانوی یہودی گروپ نے اس سفر کا اہتمام کیا ہے اور اتوار کو شمالی قبرص سے روانہ ہونے والی کشتی پر عملے کے ارکان سمیت نو افراد سوار ہیں۔

گروپ کا کہنا ہے کہ وہ طبی سامان،بچوں کے کھلونے اور دیگر اشیاء غزہ پہنچائے گا۔

گروپ کے ترجمان رچرڈ کوپر کا کہنا تھاکشتی کا یہ سفر فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے اور غزہ کے محاصرے کے خلاف ”علامتی “احتجاج ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ”اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں کو تمام یہودیوں کی حمایت حاصل نہیں ہے“۔

رواں سال مئی میں اسرائیل کو اس وقت دنیا بھر میں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب فلسطینیوں کے حامیوں کے ایک امدادی بحری بیڑے ”فریڈم فلوٹیلا“ پر اسرائیلی کمانڈوز کی فائرنگ سے نو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG